• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی فیکس میں لوکل کونسل کے لئے 70امیدوار میدان میں

ہیلی فیکس(زاہد انور مرزا) برطاینہ بھر کی طرح ہیلی فیکس میں بھی کالڈارڈائیل کونسل کے زیراہتمام لوکل کونسل کے انتخابات اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گے ہیں، کالڈار ڈائیل کونسل کے زیراہتمام ہونے والے ان الیکشن میں ٹوٹل 17 نشستوں پر تقریباً70کے قریب امیداور میدان میں ہیں جن کا تعلق لیبر پارٹی، حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی، لبرل ڈیمو کریٹس کے علاوہ کچھ حلقوں سے آزاد امیداوار بھی میدان میں ہیں۔ ان میں تین پاکستان نژاد بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جن میں پارک وارڈ سے کونسلر فصیل شوکت جو تیسری بار اپنی نشت کا دفاع کررہے ہیں اور وہ اس میں بآسانی اپنی نشت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے جبکہ ان کے مدمقابل حکمران جماعت کنزویٹو پارٹی کے امیدوار نوید خان ہیں جو دوسری بار اپنی قسمت آزمائیں گے، تیسرے پاکستانی امیدوار جاوید بشیر ہیں جن کا تعلق لبرل ڈیموکریٹ سے وہ کالڈار ڈائیل کونسل کی وارڈ آلینڈ سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ہیلی فیکس کی دو ایشیائی وارڈز پارک وارڈ میں لیبر پارٹی ہمیشہ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتی آرہی ہے جبکہ ان الیکشن میں لیبر پارٹی کی مقامی قیادت کو یقین ہے کہ 2مئی کو ہونے والے لوکل الیکشن میں وہ ریکارڈ قائم کریں گے جبکہ دوسری ایشیائی وارڈ وارلے سے سفید فام کونسلر جمیز بیکر ہیں جو پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر کمیونٹیز میں بھی اچھی شہرت رکھتے ہیں وہ چوتھی بار اپنی نشست کا دفاع کرنے کیلئے میدان میں ہیں اور اپنی کامیابی کیلئے پرآمید ہیں۔
تازہ ترین