• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں عوام دشمنی پر مبنی ہیں، روس

ماسکو(اے پی پی) روس نے ایرانی تیل کی فروخت پر امریکی پابندیوں کو عوام دشمنی قرار دیا ہے، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نےایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ طویل عرصے سے ایرانی عوام سے دشمنی اور ان پر دباؤ ڈالنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ کے حالیہ اقدام کو الگ نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ سپاہ پاسداران کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنا بھی ایران کی حکومت اور عوام کو نشانہ بنانے کی امریکی پالیسی کا حصہ ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایران جامع ایٹمی معاہدے پر بدستور عمل کر رہا ہے لیکن ایسا دکھائی دیتا ہے کہ تہران جو بھی کرلے اسے آخر کار امریکہ کے مخاصمانہ اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تازہ ترین