• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور بارش

ملک کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر تیز آندھی اور بارش نے موسم کو تبدیل کر دیا، جن علاقوں میں بارش ہوئی وہاں فیڈرز ٹرپ کرجانے کے باعث بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی ۔

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید آندھی آئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار 60 سے اسی کلو میٹر فی گھنٹہ تھی ۔

طوفانی ہواؤں اور تیز بارش سے ایمبیسی روڈ اور آب پارہ سمیت کئی علاقوں میں درخت گرگئے اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ، آندھی کے باعث آئیسکو ریجن کے300 کے قریب فیڈرز ٹرپ کر گئے اور متعدد علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ۔

خراب موسم کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر رہا ، جڑواں شہروں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید طوفانی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت گرد و نواح میں تیزہواؤں کے ساتھ

بارش ہوئی ، متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ، ملکہ کوہسار مری میں بھی موسلادھار بارش نے مقامی آبادی کو بجلی سے محروم کردیا ۔

جہلم اور لیہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ شیخو پورہ اور لاہور میں ہلکی بارش ہوئی ۔

تازہ ترین