اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے معذور افراد ملازمتوں سے متعلق کیس میں ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن افسران کو طلب کر لیا اور خلاف قانون بھرتیوں کی نشاندہی کی ہدایت کر دی ۔ جسٹس عظمت سعید نے مزید کہا کہ چاول کے ایک دانے سے دیگ کا علم ہو جاتا ہے، سرکاری افسران کو قانون کا کوئی خوف نہیں، حکومت سمجھتی ہے کہ معذوروں کو پوچھنے والا کوئی نہیں ۔عدالت نے کیس کی سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی۔جمعرات کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں معذور افراد کی ملازمتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت عظمی نے خلاف ضابطہ بھرتیوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا۔