• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکائونٹس، ڈاکٹر ڈنشا 6مئی ، حنیف 2 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزم ڈاکٹر ڈنشا کو6مئی جبکہ پارک لین کے اکائوٹنٹ محمد حنیف کو 2 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔جمعرات کو نیب حکام نے ڈاکٹر ڈنشا کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم گلیکسی کنسٹرکشن کمپنی کا شیئر ہولڈر ہے اوراس پرغیر قانونی طریقے سے بحریہ آئیکون ٹاور کے لئے زمین الاٹمنٹ کا الزام ہے، استدعا ہے کہ ملزم کا ریمانڈ منظور کیا جائے اس موقع پر ڈاکٹر ڈنشا کے وکیل نے کہا کہ باغ ابن قاسم کی ایک انچ زمین بھی اِدھر اْدھر نہیں ہوئی ، عدالت نے ڈاکٹر ڈنشاء کا 6 مئی تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار 3ملزمان جبار میمن ، شبیر بمباٹ اور عبدالجبار کو جوڈیشل پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین