• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی نادہندگان کے نام عوام کے سامنے لانے، جائیداد ضبطی کا فیصلہ

اسلام آباد (اسرار خان) وفاقی حکومت نے 30 اپریل 2019 کے بعد بجلی نادہندگان کے نام عوام کے سامنے لانے اور ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا فیصلہ کرلیا جیسا کہ ان پر تقریباً 300 ارب روپے واجب الادا ہیں، ان میں زیادہ تر پنجاب، بلوچستان اور دیگر صوبوں میں زرعی ٹیوب ویلز اور فیکٹریاں شامل ہیں۔ پاور ڈویژن کے سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ بڑے نادہندگان میں پنجاب کی فیکٹریاں شامل ہیں جو خصوصاً لیسکو، گیپکو اور میپکو کے کلائنٹس ہیں۔ ان نادہندگان کی فہرست تیار کرلی گئی ہیں اور جن پر دس لاکھ یا اس سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، ان کے نام ا ن کی مزید تفصیلات کے ساتھ اخبارات میں شائع کئے جائیں گے اور ان کی جائیدادیں ضبط کرلی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زرعی ٹیوب ویلز بھی بڑے نادہندگان میں شامل ہیں، یہ زیادہ تر بلوچستان اور مرکزی پنجاب میں ہیں۔ عہدیدار نے بتایا کہ مجموعی واجب الادا رقوم 250 سے 300 ارب روپے کے درمیان ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے التواء کا شکار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نادہندگان با اثر افراد ہیں جن کا سیاسی جماعتوں سے تعلق ہے۔ ی
تازہ ترین