• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق اور صوبوں کا جی ایس ٹی کو ایک کرنے پر اتفاق

 اسلام آباد (مہتاب حیدر) ایک بڑی پیش رفت کے تحت وفاق اور چاروں صوبوں نے مصنوعات اور خدمات پر مربوط اور یکجا جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔ یہ واحد جی ایس ٹی ریٹرن آئندہ بجٹ میں یکم جولائی 2019 سے شروع کیا جائے گا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ تمام ٹیکس حکام آئندہ فنانس بل 2019 کے ذریعے ٹیکس قوانین، درجہ بندیوں اور شرح میں یکسانیت کے لئے اقدامات کریں گے جبکہ ایف بی آر کی پاکستان ریونیو اتھارٹی کو انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ویب بیسڈ ون کسٹمز رجسٹریشن کے عمل کو یکجا کرنے پر غور کے لئے کہا ہے۔ وفاق اور صوبوں نے ابھی تک اس حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط نہیں کئے ہیں۔
تازہ ترین