• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائرڈ پولیس افسر حسین اصغرڈپٹی چیئرمین نیب مقرر

لاہور (نمائندہ جنگ) صدر ڈاکٹرعارف علوی نے پولیس سروس سے گریڈ بائیس میں ریٹائرڈ حسین اصغر کو تین سال کیلئے ڈپٹی چیئرمین نیب مقرر کردیا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی سفارش اور مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔حسین اصغرنے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں حج کرپشن کیس کی تحقیقات کے علاوہ سپریم کورٹ کے حکم پر پاک پتن اراضی کیس میں بھی تحقیقات کی تھیں،حسین اصغر محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے سربراہ، گلگت بلتستان کے آئی جی پولیس اور ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل رہ چکے ہیں۔
تازہ ترین