• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول سے متعلق ریمارکس‘وزیراعظم کے خلاف مشترکہ تحریک استحقاق پر مشاورت

اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر بلاول بھٹوزرداری کے حوالے سے توہین آمیز ریمارکس پر وزیر اعظم عمران خان کےخلاف اپوزیشن کی مشترکہ تحریک استحقاق پرمشاورت شروع کر دی گئی،اپوزیشن اس معاملے پروزیر اعظم کی قائمہ کمیٹی استحقاق طلبی کیلئے دبائو بڑھائے گی اورحکومت کوٹف ٹائم دیاجائےگا،ذرائع کےمطابق پیپلزپارٹی نےبلاول بھٹو کیخلاف توہین آمیزریمارکس کو وزیر اعظم کی طرف سے واپس نہ لینے اور معذرت نہ کرنے پر ایوان میں حکومت کو شدیددبائو میں لانے کافیصلہ کرلیاہے۔
تازہ ترین