• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NAP پربریفنگ کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایاجائے‘ ارکان سینیٹ

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ نے سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعات پر مذمتی قرارداد منظور کرلی جبکہ سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور مشاہداللہ خان سمیت ارکان سینیٹ نے وزیراعظم عمران خان کے ایران میں دئے گئے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان پرپارلیمانی لیڈرز کو بریفنگ قبول نہیں‘بریفنگ کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے ‘مشاہداللہ کا کہناتھاکہ چھترہمیشہ رہتا ہے ہاتھ بدلتے رہتے ہیں۔ جمعرات کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا۔وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر دو مئی کو اجلاس بلایا جائیگا۔رضا ربانی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر ہم وہ بریفنگ قبول نہیں کریں گے جو صرف پارلیمانی لیڈرز کو دی جائے‘نیشنل ایکشن پلان پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بریفنگ دی جائے۔ اگر حساس معاملہ ہے تو ان کیمرا بریفنگ دی جائے‘ وزیراعظم نے بیان دیا کہ ایران پر حملوں کیلئے ہماری سرزمین استعمال ہوئی۔ یہ حساس باتیں ہیں۔شبلی فراز نے کہا رضا ربانی کی وزیر اعطم کے حوالے سے کی گئی بات کی تردید کرتا ہوں۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران سے لوگ پاکستان آ کر دہشت گردی کرتے ہیں ، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ پاکستان سے ایران میں حملے ہوتے ہیں۔ وزیر خارجہ اور وزیر اعظم کیا ایک پیج پر ہیں؟ اس سے تو لگتا ہے کہ ہاؤس ان آرڈر میں نہیں ہے‘جب کوئٹہ میں دھرنا ہوا تو اس وقت کے وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ جو روڈ بند کریگا اس کی چھترول ہو گی اس پر معافی مانگی جائے۔
تازہ ترین