• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4340 ایکڑریلویز اراضی پر نجی، سرکاری محکموں کا قبضہ، سینیٹ وقفہ سوالات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) ایوان بالا کو بتایا گیا کہ 2015 کے سروے کے مطابق ریلویزکی 4340 ایکڑ اراضی پر نجی سرکاری و دفاعی محکموں کا ناجائز قبضہ ہے، گزشتہ پانچ سال کے دوران 137ایکڑ زمین پر قبضہ ہوا ، وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا گیا کہ 2015ء کے سروے کے مطابق دفاعی اداروں کا 251.238 ایکڑ ، حکومتی اداروں کا 540.668 جبکہ انفرادی طور پر 3548 ایکڑ پر قبضہ ہے ، 2015 اور 2019 کے دوران ریلویز نے 618.5 ایکڑ اراضی واگزار کرائی ،اس وقت ریلویز کی 3979 ایکڑ اراضی پر قبضہ ہے، عثمان کاکڑ کے کوئٹہ اور چمن کے درمیان چلنے والی ٹرینوں میں سہولیات کے فقدان سے متعلق سوال چیئرمین نے متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا ،ایوان کوبتایاگیا اسوقت ریلویز کے 22 سیلونز سسٹم پر دستیاب ہیں ،تجارتی بنیادوں پر سیلون کے استعمال سے 2018 ء میں 34 لاکھ روپے سے زائد کمائے گئے،سی پیک کے تحت ایم ایل ون کے ابتدائی ڈیزائن کی منظور شدہ لاگت 10641.634 ملین ہے ، وزیر مملکت علی محمدخان نے ضمنی سوالوں کے جواب میں بتایا کہ موجودہ حکومت نے 8 ماہ میں 11 نئی ٹرینیں ،4 نئی مال گاڑیاں چلائیں ، 460 ڈی ای انجن ہیں جس میں 325 فعال 135 غیر فعال ہیں،مارچ 2018ء تک ریلویز نے 35,304 ارب ، مارچ 2019ء تک 39,018 ارب کمائے ، مزید 24 نئی ٹرینیں بھی چلائینگے ۔
تازہ ترین