• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثابت ہوگیا نواز شریف جیل سے نجات،لندن جانا چاہتے ہیں، فردوس عاشق

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیماری کے ڈرامے کا بھی کلائمکس آن پہنچا،بیرون ملک علاج کی درخواست سے ثابت ہوگیا کہ میاں صاحب جیل سے نجات اور لندن جانا چاہتے ہیں، بلاول پاپا، پھوپھو سے کہیں لوٹی ہوئی دولت واپس کردیں ۔ جمرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کرپٹ ٹولے کی ترجمان ہیں،ان کی ترجمانی پاپڑ والے سے نکلنے والے اربوں روپے نہیں چھپا سکتی، بلاول صاحب آپ روزمرہ کی چیزوں کے نرخ بتا دیں تو یہ کسی معجزے سے کم نہیں ہوگا،بلاول صاحب آپ کو عوام کے درد کا احساس ہونا کسی تعجب سے کم نہیں، غریب آج اس لیے غریب ہے کیونکہ اس کے وسائل پر دونوں جماعتوں نے ڈاکے ڈالے ہیں۔
تازہ ترین