• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک تیسری علاقائی جنگ کی جانب بڑھ رہا ہے، اختر مینگل

اسلام آباد(جنگ نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ملک تیسری علاقائی جنگ کی جانب بڑھ رہا ہے کیونکہ ریاست دوسروں کے مفادات کے تحت ملک کو علاقائی تنازع میں گھسیٹ رہی ہے، اب جنگ کا مرکز قبائلی علاقے نہیں بلکہ بلوچستان ہو گا،لاپتہ افراد کے معاملے پر وزیر اعظم نےآرمی چیف سے ملنے کا مشورہ دیا۔اسلام آباد میں وائس آف امریکا سے خصوصی گفتگو میں اختر مینگل نے کہا کہ ماضی میں بھی ہر حکومت نے بلوچستان کے ساتھ کی گئی زیادتیوں کا اعتراف کیا لیکن اب تک حکومت منحرف افراد کو تو کجاجمہوری جدوجہد کرنے والوں کو بھی مطمئن نہیں کر سکی ہے، اگر موجودہ حکومت اُن سے کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد کرے تو بلوچستان کے بیشتر مسائل حل ہو سکتے ہیں لیکن اگر حکومت اس کے حل میں سنجیدہ نہیں تو وہ آئندہ بجٹ کے بعد حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔بلوچستان سے لاپتا افراد کے معاملے پر اختر مینگل نے کہا کہ جب تک لاپتا افراد کا مسئلہ حل نہیں ہوتا بلوچستان کے مسائل حل کی طرف نہیں جا سکتے۔
تازہ ترین