• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے شہری علاقوں سے ناانصافیوں کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، ڈاکٹر خالدمقبول

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ27اپریل کاجلسہ سندھ کی سیاست کارخ تعین کرے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان زندہ بادکا نعرہ ہماراسب سے بڑاجرم بنادیاگیا،کراچی وحیدرآبادسمیت سندھ کے شہری علاقوں سے ہونے والی تمام ناانصافیوں کا سلسلہ اب بند اور ختم ہوناچاہئے، کراچی کاامن پورے ملک کاامن ہے،کراچی کی خوشی پورے ملک کی خوشی ہے اورکراچی کی ترقی پورے ملک کی ترقی ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ہم نے عدلیہ سمیت ہرسطح پرآوازبلندکی اب ہمیں احتجاج کی طرف جانے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کراچی ،حیدر آبادسمیت سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کودعوت دی کہ وہ اپنی آنے والی نسلوں کی بقاء اوراپنے حقوق کے حصول کے لئے27 ،اپریل کے جلسہ میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کو مزار قائدسے متصل باغ جناح میں جلسہ کے سلسلے میں سینئرڈپٹی کنوینرعا مر خان،ڈپٹی کنوینر کنورنو ید جمیل،اراکین رابطہ کمیٹی اورمنتخب نمائندوں کے ہمراہ پریس کے نمائندوںکوبریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہاکہ باغ جناح تاریخی مقام ہے جس کی تاریخ 27،اپریل کوثابت ہوگی یہ سندھ کی سیاست میںبڑی تبدیلی لائے گا۔انہوں نے کہاکہ27،اپریل کوبہت سارے اعلانات ہونگے جوسندھ کی سیاست کے رخ کا تعین کرینگے۔
تازہ ترین