• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 ماہ میں حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا،حمزہ

لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آٹھ ماہ میں حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ،وہ وزیر اعظم کو ایک کھلاڑی سمجھتے تھے لیکن وہ کھلنڈرا نکلے۔ بلاول کے بارے میں وزیر اعظم کےبیان پر قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے،صاف پانی اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز کے مختلف معاملات میں عبوری ضمانت میں 8 مئی تک مزید توسیع کر دی۔نیب کے وکیل جہانزیب بھروانہ نے کہا کہ ایف ایم یو دستاویزات تفتیش کیلئے استعمال کر رہے ہیں،فراہم نہیں کی جاسکتی،لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان حادثاتی اور سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے وانا میں خواتین کے بارے میں بہت غلط بات کی۔ہمیں ملکی معیشت کے بارے میں بہت خطرہ ہے، قوم ان کی بات سن لے نجانے دوبارہ موقع ملے یا نہیں۔ نیازی اور نیب کے گٹھ جوڑ نے پاکستانی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے،ان لوگوں کا احتساب قوم کرے گی۔
تازہ ترین