• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاقہ پولیس پابند ہے غیرقانونی ہائیڈرنٹ فوری مسمار کردے،ایم ڈی واٹر بورڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر )ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کراچی میں علاقہ پولیس پابند ہے کہ اگر کہیں بھی غیرقانونی ہائیڈرنٹ قائم ہو تو اسے فوری مسمار کردے ایم ڈی اسداللہ خاں نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے اس سلسلے میں واضح احکامات ہیں کسی بھی غیرقانونی ہائیڈرنٹ کو مسمار کرنے کے لیے واٹربورڈ سے پوچھنے کی ضرورت نہیں پھر بھی اگر پولیس کو کارروائی کے لیے مشینری درکارہوگی توواٹربورڈ فراہم کرے گاواٹربورڈ کے ساتھ سپریم کورٹ نے علاقہ ایس ایس پی اور ایس ایچ او کو غیرقانونی ہائیڈرنٹ روکنے کے لیے پابند کردیا گیا ہے ایم ڈی واٹربورڈ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ایک خصوصی مراسلہ ارسال کیاہے ،جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے تحت علاقہ ایس ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو شہرمیں غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف کارروائی کیلئے پابند کیا جائے ،شہر میں صرف 8قانونی ہائیڈرنٹس قائم ہیں ان کے علاوہ تمام ہائیڈرنٹس غیر قانونی ہیں ان کیخلاف فوری کارروائی کی جائے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے مراسلہ میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں قائم صرف 8ہائیڈرنٹس قانونی ہیں ، ان میں سے 6کو معززعدالت کے حکم پرشفا ف طریقہ کا راور قواعد کے تحت آؤٹ سورس کردیا گیا ہے ۔
تازہ ترین