• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ودیگرضلعی ہیڈکوارٹرزمیں قبرستان کامعاملہ سندھ کابینہ میں زیرغور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی سمیت صوبے کے ضلعی ہیڈ کواٹرز میں قبرستان کا معاملہ سنگین ہو نے پرصوبائی کابینہ میں زیر غور آگیا اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سندھ کابینہ نے کراچی اور صوبے کے دیگر علاقوں میں مسلمانوں اور غیر مسلم کے لیے قبرستان بنانےکے لئے 3وزراء اور ڈویژنل کمشنرز پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ہے ،جو کہ اس مقصد کے لیےکراچی اور صوبے کے دیگر ضلعی ہیڈ کواٹرز میں زمینوں کی نشاندہی کرے گی، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی اور ضلعی ہیڈ کواٹرز میں مسلمانوں اور غیر مسلم کے لیے قبرستان کا معاملہ بھی زیر غور آیا جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر ریونیو مخدوم محبوب ، صوبائی وزیر ایکسائز مکیش چاولہ، صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی اور ڈو یژ نل کمشنر پر مشتمل ایک کابینہ کمیٹی تشکیل دی جو کہ کراچی اور صوبے کے دیگر ضلعی ہیڈ کواٹرز میں زمینوں کی نشاندہی کرے گی اور حکومت /کابینہ سے اس کی الاٹ منٹ کے لیے سفارش کرے گی۔
تازہ ترین