• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ٹی وی کرپشن کیس ، شاہد مسعود کی بریت کی درخواست مسترد

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) اسپیشل جج سینٹرل کامران بشارت مفتی نے سرکاری ٹی وی کرپشن کیس میں معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی طرف سے دائر بریت کی درخواست مسترد کر دی ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود پر بطور ایم ڈی سرکاری ٹی وی نشریاتی حقوق کے لئے مبینہ جعلی کمپنی سے معاہدہ کر کے سرکاری خزانے کو ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے جس کا مقدمہ ایف آئی اے میں درج کیا گیا تھا ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مقدمہ سے بریت کے لئے درخواست دائر کی تھی جس پر فاضل جج نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔جمعرات کوسماعت کے دوران عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کی بریت کے لئے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی ۔ اب کیس کا باقاعدہ ٹرائل کیا جائے گا۔
تازہ ترین