• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(رپورٹ/رفیق بشیر) سندھ حکومت نے نے ریونیو افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے کردئیے جبکہ سب رجسٹرار کے ٹرانسفرو پوسٹنگ کے اختیارات سینئر ممبر سے لے کر ممبر آر ایس اینڈ ای پی کو دے دئیے ہیں ،تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے دس ریونیو افسر ا/اسٹنٹ کمشنر کے تبادلے کردئیے ہیں ، جن میں اسد اللہ عباسی کو کورنگی،،آصف چانڈیو کو گھوڑا باڑی کے ساتھ کیٹی بند ر ٹھٹہ، محمد حنیف پتافی کو کھارو چان، اسد اللہ کھوسو کو ٹنڈ و باگو، ثنا اللہ سرار کوتلہار،فہیم لاکھر کوسامارو،محمد عثمان عبداللہ کوخان گڑھ ضلع گھوٹکی،ا اسدللہ بھٹی کو،قمبر شہداد کوٹ، یار علی شاہ کوسجاول جونیجو ضلع شہداد کوٹ، اوراللہ ڈنو چنا کو اسٹنٹ کمشنر و ریونیو افسر کندھ کوٹ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق مزید ریونیو افسران کے تبادلے ممکن ہیں ، ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں پاس ہونے والے افسران کو ترجحی بنیادوں پر پوسٹنگ دی جائے گی ، جبکہ جو افسران مختیار کار سے اسٹنٹ کمشنر و ریو نیو افسران بنے ہیں ہیں ان کوفیلڈ میں پوسٹنگ دینے کے بجائے ضلعی دفاتر میں تقررر کیا جائے گا،علاوہ حکومت سندھ نے گریڈ ایک سے گریڈ 14 تک کے ملاز مین جو رجسٹریشن ونگ سے تعلق رکھتے ہیں ان کے ٹرانسفر و پوسٹنگ کے اختیارات سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے لے کر ممبر آرایس اینڈ ای پی کو دے دئیے گئے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی رجسٹریشن کے موقع پر سب رجسٹرار کے دفتر میں کرپشن کی شکایات بہت تھیں جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے اس بات کا امکان ہے جبکہ چند روز میں سب رجسٹرار کے بھی بڑے پیمانے پر ٹرانسفر ہونگے۔

تازہ ترین