• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کی آمد سے قبل ہی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے عوامی رابطہ مہم کے تحت حیدرآباد کا ایک روزہ دورہ مکمل کر لیا ہے اور اب جمعے کے دن کوئٹہ پہنچیں گے۔ دورے میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جلد گرمیوں اور ماہ رمضان کی آمد ہے لیکن اس سے قبل ہی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کے نام پر گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، مہنگائی نے لوگوں کی قوت خرید ختم کر کے رکھ دی ہے۔ ایوانوں میں عوامی مسائل کے حل کے بجائے ذاتیات پر بات ہو رہی ہے، ملک بھر میں ہیجان کی کیفیت ہے۔ کسی کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ حکومت ملک کو کس جانب لے جا رہی ہے۔
تازہ ترین