• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں پر تنقید ملکی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں ، مسلم لیگ کے سابق سکریٹری سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اداروں پر تنقید ملکی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف ہے،قومی سیاست میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے شائستگی کا ختم ہونا افسوس ناک ہے جس سےشہری حیران اور پریشان ہیں،اب ہر جانب سے سیاسی رہنمائوں کو مذاق بنایا جارہا ہے، ایسے الفاظ اور القاب استعمال کئے جارہے ہیں جو شرم ناک ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک اور غیر ملکی دوروں کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے بعض رہنمائوں کی جانب سے اداروں پر تنقید ملکی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف ہے، دونوں جانب سے اداروں کے لئے جن خیالات کا اظہار کیا جارہا ہے وہ بھارت کو خوش کرنے کی کوشش اور پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنےکا افسوس ناک عمل ہے، انہوں نے حکومت اور اپوزیشن سے اپیل ہے کہ قومی سیاست میں عوامی مسائل کو نظر انداز کرنے سے عوام کا جمہوری عمل سے اعتماد اٹھ جائے گا جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔
تازہ ترین