• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ برس 80 ہزار پاکستانیوں کو مختلف ملکوں سے نکالا گیا ،این سی ایچ آر

لاہور( نامہ نگار سے )نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ گزشتہ برس 80 ہزار پاکستانیوں کو مختلف ملکوں سے نکالا گیا ۔اس میں سے نصف تعداد سعودی عرب سے نکالی گئی۔’’انسانی اسمگلنگ کی لعنت اور پاکستان کا رد عمل ‘‘کے عنوان سے کمیشن کی رپورٹ آئندہ ماہ شائع کی جائے گی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ پاکستان کے اندر بھی بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں کی اسمگلنگ کی جاتی ہے۔این سی ایچ آر کی اس رپورٹ کیلئے ریسرچر غلام محمد نے ایسے 50 پاکستانیوں کا انٹرویو کیا ہے جو غیرقانونی طریقے سے پاکستان سے باہر گئے۔ ان سے یہ بات سامنے آئی کہ متعدد کوششوں کے باوجود مغربی ممالک میں پہنچنے میں ناکام ہوجانیوالے انسانی اسمگلنگ گروپوں کے ایجنٹ بن جاتے ہیں۔
تازہ ترین