• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم مودی کی والدہ کے گھر پر لگی نہرو کی تصویر جھوٹی ہے

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک تصویر ’نہرو وزیر اعظم مودی کی والدہ کے کمرے میں موجود ہے‘ کے کیپشن کے ساتھ فیس بک پر شیئر کی گئی ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اپنی والدہ ہیرابین مودی کے پائوں چھو رہے ہیں اس تصویر میں کمرے کی دیوار پر جواہر لال نہرو کی تصویر لگی ہوئی دکھائی گئی ہےجو کہ جھوٹی تصوریر ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جس جگہ نہرو کی تصویر لگی ہےحقیقت میں اس جگہ پر لورڈ کرشنا اور دیوی رادھا کی تصویر لگی تھی جس کو کمپیوٹر کے ذریعےتبدیل کر کےنہرو کی تصویر لگا دی گئی ہے۔

تازہ ترین