• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، پی ای سی ایچ ایس میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

کراچی میں سپریم کورٹ کے احکامات پر پی ای سی ایچ ایس کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، آپریشن کی سربراہی انسداد تجاوزات ڈی ایم سی ایسٹ نے کی۔

کراچی سپریم کورٹ کے احکامات پر پی ای سی ایچ ایس کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن میں پولیس، رینجرز، اسسٹنٹ کمشنر، سوئی گیس اور کے الیکٹرک کا عملہ بھی شامل رہا۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ زاہد بن خلیل کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن پی ای سی ایچ ایس، الفلاح مارکیٹ اور طارق روڈ کے کمرشل ایریا میں کیا گیا، آپریشن میں 200 سے زائد دکانوں کے باہر قائم تجاوزات کو ختم کیا گیا۔

تازہ ترین