• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں تعلیم کےموضوع پرہونیوالی کانفرنس ختم

لاہور(خبر نگار)یونیورسٹی آف ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے تعاون سے اعلی تعلیم میں بہتر معیار کے موضوع پر ہونے والی دوسری عالمی کانفرنس گزشتہ روز یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے ٹائون شپ کیمپس میں اختتام پذیر ہو گئی۔ اس کانفرنس میں متعدد ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران 60 سے زائد مقالہ جات پیش کئے گئے۔ کانفرنس کے دورسرے اور آخری روز ماہرین کی طرف سے اعلی تعلیم میں بہتر معیار کے حوالے سے مختلف سفارشات پیش کی گئیں۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہائر ایجوکیشن کمشین آف پاکستان کے سابق مشیر برائے کوالٹی ایشورنس ڈاکٹر ریاض قریشی تھے جبکہ صدارت وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر رئوفِ اعظم نے کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر رئوفِ اعظم نے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ارباب اختیار کی توجہ نظام تعلیم میں گرتے ہوئے معیار کی طرف دلانا تھا، کیوں کہ ہمارے نظام تعلیم کی بنیادی خرابی ہی معیار کی کمی ہے۔
تازہ ترین