ملتان(سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم 6لاوارث گمشدہ بچوں کے لواحقین کا تاحال پتہ نہ چل سکا، ان بچوں میں 17 سالہ گونگا بہرہ لڑکا عرصہ 7 سال قبل ریسکیو کیا گیا، 11 سالہ عبید ولد آصف 5 سال قبل مظفر آباد ملتان سے ریسکیو کیا گیا ، اپنا گھر خانیوال بتاتا ہے، 16 سالہ گونگا بہرہ لڑکا 4 سال قبل ، 11سالہ شاہد ولد شعیب 4سال قبل دوران سیلاب دائرہ دین پناہ کوٹ ادو سے گمشدہ پاکر ریسکیو کیا گیا ، 13 سالہ احمد 3 سال قبل ضلع لیہ سے اور 13 سالہ اویس ولد منیر تقریباً 5ماہ قبل لاری اڈہ ملتان سےریسکیو کیا گیا،لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان سے رابطہ کریں یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر کال کریں۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 9 نمبر چونگی، دولت گیٹ، نشتر چوک، کینٹ اور ریلوےسٹیشن ڈی جی خان سے بھیک مانگنے والے 6 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے ان میں 12 سالہ سعید انور، 10 سالہ وسیم، 11 سالہ حسن، 8 سالہ حسین، 9 سالہ عثمان اور 11 سالہ عباس علی شامل ہیں۔