• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران معیشت بحالی کے اقدامات اٹھائیں، سکندر شیرپائو

پشاور( نمائندہ خصوصی)سابق سینئر صوبائی وزیر اورقومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنماء سکندر حیات خان شیرپائو نے کہا ہے کہ حکمران بھڑکیں مارنے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود اور معیشت کی بحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے چمکنی ضلع پشاور میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم کی مناسبت سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سکندر شیرپائو نے کہا کہ غریب عوام کا خون چوسنے سے معیشت کی بحالی کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں تحریک انصاف کی کارکردگی محض دعوئوں تک محدود ہے جبکہ عملی طور پر عوام کی پریشانیوں کو دور کرنے کی بجائے ان پر مہنگائی، پٹرولیم، بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور مختلف ٹیکسوں کی مد میں مزید بوجھ ڈالا جارہا ہے ان کی جماعت 18ویں ترمیم رول بیک کرنے اورملک میں صدارتی نظام متعارف کرانے کی کسی بھی کوشش کی شدید مخالفت کرے گی۔ عمران خان کا سیاسی قائدین کے خلاف غیر اخلاقی اور مضحکہ خیز لہجہ ملک کی سیاست پر بدنما داغ کے مترادف ہے اور اس سے پی ٹی آئی کی گالم گلوچ کی سیاست آشکارہ ہو چکی ہے۔ سکندر شیرپائو نے موبائل کارڈز پر ٹیکس کی بحالی کو زیادتی قرار دیا اور کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں نے عوام کا سکھ چین چھین لیا ہے۔
تازہ ترین