آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍رمضان المبارک 1440ھ 23؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ شہیداس چراغ کی مانند ہے جوگل ہوکردوسروں کوروشنی سے نوازتا ہے۔ جمعہ 26اپریل کو’’یوم ترحیم ‘‘ مناکرقرآن خوانی ، مجالس تراحیم منعقدکرکے قوم عہدوپیمان کرے کہ اندرونی وبیرونی ہرقسم کے دشمن کی سازش وشرارت کوآپس کے عملی اتحادسے ناکام بنادیاجائیگا ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نےڈاکٹر ایس زمان کی سرکردگی میں ٹی این ایف جے کی یوم ترحیم کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وطن کے تحفظ کیلئے افواج پاکستان، سکیورٹی اہلکار اورپولیس کے جوان ہراول دستے کے طورپرخودکوپیش کر کے شہادت کے بلندمقام پرفائز ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ یوم ترحیم مناکراس عزم کا اظہار کیاجائے کہ دین ووطن پرہرگزکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں