• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید آندھی سے نوازشریف پارک میں جاری فیملی فیسٹول درہم برہم

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی میں شدید آندھی اور بارش سے نوازشریف پارک میں جاری جشن راولپنڈی فیملی فیسٹول کے سلسلے میں لگائے شامیانے اور قناعتیں آندھی کی نذر ہو گئیں ، آندھی کے دوران پارک میں بھگدڑ مچ گئی اور لائٹنگ بند ہونے سے وہاں آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وہاں پروگرام دیکھنے کیلئے آئی ہوئی فیملیز کومشکل سے نکالا گیا ۔اس دوران پارک میں بعض درخت ٹوٹ گئے ، پارک میں لگائے گئے سٹالز کو بری طرح سے نقصان پہنچا ،ادھر شہر و کینٹ کے ایریاز میں ہورڈنگز پر لگی سکنز پھٹ گئیں ، راولپنڈی میں جمعرات کی شام رات شدید آندھی چلی جس کی رفتار 120کلومیٹر فی گھنٹہ تھی ۔
تازہ ترین