• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ چوہدری ممتاز حسین نے دوہرے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم کو سزائے موت ، 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 2 لاکھ روپے ہرجانے کا حکم سنا دیا جبکہ ایک ملزم کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے 6ملزمان کو بری کر دیا ۔ تھانہ نیلور کے علاقہ میں اراضی کے تنازع پر 2013 میں شاہد محمود ، آفتاب اور ناصر محمود سمیت 8ملزمان نے فائرنگ کر کے 2 افراد قتل اور 2 کو زخمی کیا تھا۔ عدالت نے ملزم شاہد محمود کو سزائے موت ، 5 لاکھ جرمانہ اور 2 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا جبکہ ملزم آفتاب کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ جاری کر دئیے ۔
تازہ ترین