• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی ،چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات سے محروم

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری دوگاڑیوں ،طلائی زیورات اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی موٹر سائیکل اڑا لیاگیا۔ تھانہ صادق آبادکو سمیرا کاشف نے بتایا کہ رات کو نماز پڑھ رہی تھی کہ چھت کی طرف سے 3افراد آئے، مجھے مارا اورپانچ سالہ بیٹی کےگلے پرچھری رکھ کر 4لاکھ 41ہزار روپے، پرائز بانڈ، 16تولےطلائی زیورات چھین کر فرا ر ہو گئے ۔تھانہ مندرہ کو کاشف علی نے بتایاکہ اپنی گاڑی میں فیض آباد سے لاہور کے لیے سواریاں بٹھا کر روانہ ہو ا جن میں تین لڑکوں نے اسلحہ کی نوک پر مجھ سے اور تمام سواریوں سے ہزاروں روپے اور دیگر سامان لوٹ لیا۔دریں اثناء تھانہ سہالہ کے علاقے جی ٹی روڈ پر دوکارسوار خود کوسرکاری ملازم ظاہر کرتےہوئے عبدالحمید سے تلاشی کے بہانے ایک لاکھ روپے چھین کر چلتے بنے۔تھانہ ترنول کے علاقے سنگجانی روڈ پرچار مسلح افراد خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے فاضل سے ساڑھے چونتیس لاکھ چھین لے گئے۔ تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن فور میں گھریلو ملازمین محمد اقبال کے گھر سے پونے تیرہ لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لے کر چلتے بنے۔
تازہ ترین