• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹی ایف آئی آر کرپشن چھپانے کیلئے درج کرائی گئی ٗٹرانسپورٹرز

کوئٹہ(پ ر)آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی نصر اللہ خان کاکڑ ٗآل پشتون بیلٹ منی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی امیر محمدیٰسین زئی ٗ لورالائی کے چیئرمین پائند خان کاکڑ ٗ صدر حاجی غفار یٰسین زئی ٗ ژوب کے صدر حاجی غفار کاکڑ ٗقلعہ سیف اللہ کے رضا جوگیزئی ٗحاجی کریم ماما ٗزیارت کے صدر یار محمد یٰسین زئی ٗقلعہ عبداللہ کے رفیق کاکوزئی ٗ جنرل سیکرٹری بہائو الدین بادیزئی ٗ کاریزات کے امین عیسیٰ خیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایمنٹی ایکرچمینٹ آفیسر کیو ڈی اے فضل الرحمٰن میاں خیل نے سریاب تھانے میں ٹرانسپورٹرز کے خلاف ایک جھوٹی ایف آئی آر اپنی کرپشن چھپانے کے لئے درج کرائی 2007ء سے لیکر آج تک ہم پشتون بیلٹ کے ٹرانسپورٹرز نے پانچ فٹ بھی غیر قانونی زمین ہزار گنجی میں الاٹ نہیں کرائی ہم ٹرانسپورٹرز نے 2اپریل کو ڈی جی کیو ڈی اے سے ملاقات کرکے یہاں کےمسائل سے آگاہ کیا کہ جبل نور پارکنگ میں ایرانی پٹرول ٗڈیزل وملی منی ویگنوںکے علاوہ کابلی گاڑیاں کھڑی کی جاتی ہیں منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے جب ڈی جی نے فضل الرحمٰن میاں خیل کی جگہ سیف اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو جبل نور تعینات کیا تو مذکورہ افسراور سریاب تھانے کے اہلکاروں سے ملکر ٹرانسپورٹرز کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی گئی اسی رات عدالت روڈ پر ٹرانسپورٹ دفتر میں ملاقات کیلئے آئے تاہم ہم ٹرانسپورٹروں نے فیصلہ کیا کہ انہیں معاف نہیں کرینگے کیونکہ وہ فروٹ منڈی ٗ ٹرک اڈہ ٗمیں دکانداروں اور پمپ والوں کو تنگ کرتے ہیں ٹرانسپورٹروں نے الزام عائد کیا کہ فضل الرحمٰن ہزار گنجی میں بھتہ وصول کر رہے ہیں کروڑوں روپے کمالئے ہیں کوئٹہ کراچی روٹ پر ایک کوچ کمپنی بھی ان کی ہے ہم ٹرانسپورٹرز ان کے خلاف نیب اور انٹی کرپشن میں کیس دائر کرینگےحاجی نصر اللہ کاکڑ نے کہا کہ اصل حقیقت یہ ہے کہ میاں خیل کو جبل نور سے ہٹانے اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیف اللہ کو تعینات کر رہے ہیں ان کی کرپشن بند ہوئی جس کی وجہ سے انہوں نے جھوٹے پروپیگنڈے شروع کئے صوبائی صدر نے کہا کہ ہزار گنجی بس اڈے میں تاجر مافیا کے نام پر پانچ چھ گروپ ہیں جنہوں نے بس اڈے کابیڑہ غرق کر دیا ہم ٹرانسپورٹرز کہتے ہیں کہ شہر کے اندر تمام ٹرمینل اور اڈوں کو ہزار گنجی شفٹ کیا جائے شریف اورغریب ٹرانسپورٹرز اپنے حقوق سے محروم ہیں ان کو پلاٹ دیئے جائیں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ کرپشن کے خلاف کارروائی کرنا جہاد ہے ۔  
تازہ ترین