• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینکرز مافیا سے گٹھ جوڑ،شہریوں کو پھر پانی کی قلت سامنا ہے، پشتونخوامیپ

کوئٹہ(پ ر) پشتونخوامیپ ضلع کوئٹہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں ایک بار پھر پانی کی قلت کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ محکمہ واسا کے مختلف ٹیوب ویلوں کے خراب ہونے اور بعض کی بجلی کاٹ دینے اور ٹیوب ویلوں کی بندش کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ پشتون آباد، پشتون مینہ ، افغان مینہ ، افغان درہ ، پشتون درہ میں محکمہ واسا کے بعض افسروں کا ٹینکرز مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے جو کرپشن وکمیشن کیلئے انہوں نے مذکورہ بالا علاقوں کے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کررکھا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ اس تمام صورتحال سے محکمہ کیسکوکے حکام بھی آگاہ ہے اور انہیں بھی بارہا شکایت کی جاچکی ہے ۔ لہٰذا رمضان سے قبل ہی اس عوام دشمن عمل کا سختی سے نوٹس لیکر اس میں ملوث آفیسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور پانی کی فراہمی کی صورتحال کو بہتر بناکر شہریوں کو پانی کی قلت کے مسئلے سے نجات دلائی جائے۔
تازہ ترین