• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی گفتگوسے ان کی تربیت اورذہنی پستی کاپتہ چلتاہے، جمعیت

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے کنوینرمولاناخورشیداحمد،مولانامحمدہاشم خیشکی، مولانا محمد ایوب ایوبی،حاجی قاسم خان خلجی،حافظ تاج الدین، حافظ خلیل احمدسارنگزئی،عبدالواسع سحراورظفراللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی گفتگوسے ان کی تربیت اورذہنی پستی کاپتہ چلتاہے سیاستدانوں کے بارے میں ان کا غیرمہذب اندازاورلب ولہجہ کسی سیاستدان اوروزیراعظم جیسے اہم منصب پربراجمان شخص کو زیب نہیں دیتا، عمران خان سیاستدان نہیں بلکہ آج بھی محض ایک کھلاڑی ہے جنہیں صرف گالیاں آتی ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ایران اور دہشت گردی کے بارے میں خیالات متضاد ہیں ،عمران خان کو اپنی ذاتی نہیں، حکومتی اور ریاستی پالیسی پر بات کرنی چاہیے، ثابت ہوگیا کہ عمران خان غیرسنجیدہ، نااہل اور ناتجربہ کار شخص ہیں، جنہیں اپنے ملک کی وکالت کرنا بھی نہیں آتی۔ان کی ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس اعتراف جرم ہے، جو پاکستان نے کیا ہی نہیں، عمران خان کو ایران میں ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا جس سے ملکی وقار اور سلامتی کو خطرہ ہو۔ 
تازہ ترین