• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی محتسب بلوچستان کی ہدایت پرزیارت میں جے ای ٹی کی تعیناتی

کوئٹہ (خ ن)صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر بی بی عارفہ /خیر محمد کو محکمہ تعلیم ضلع زیارت میں میرٹ کے مطابق جے ای ٹی ( JET) تعینات کردیا گیا تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ نے صوبائی محتسب سے گزارش کی تھی کہ یونین کو نسل سپیز ندی ضلع زیارت میں جے ای ٹی کی آسامی کیلئے میرٹ میں آنے کے باوجود متعلقہ حکام انہیں تعینات نہیں کررہے ہیں صوبائی محتسب بلوچستان نے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کے بعد درخواست گزار کی شکایت کو حقیقت پر مبنی قرار دے کر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر زیارت کو ہدایت جاری کی کہ انہیں ایک مہینے کے اندر تعینات کرکے آگاہ کیا جائے ۔ جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر نے مجاز حکام کی منظوری کے بعد بی بی عارفہ کو جے ای ٹی تعینات کرکے شکایت کا ازالہ کردیا ۔
تازہ ترین