• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدس شخصیات کی شان میں توہین آمیز جملے ناقابل برداشت ہیں،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آئی این پی) جمعیت علمااسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ایک خاتون رکن کی جانب سے سیدنا امام امیرمعاویہ کی شان میں توہین آمیز جملے کہنا ناقابل برداشت ہے ، حکومت فوری طورپر ان کی خلاف قانونی کاروائی کرے، اورپیپلزپارٹی انہیں عہدے سے ہٹائے ۔انہوں نے کہا کہ مقدس شخصیات کی توہین کرنا سازشی منصوبے ہیں، فرقہ واریت کے الزام میں اگر جماعتوں پر پابندیاں لگائی جاتی ہے تواصحاب رضوان اللہ اجمعین کی توہین کرنیوالوں کوبھی ہمیشہ کے لیے نااہل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمااسلام نظریاتی شعائراللہ اور مقدس شخصیات کی توہین کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔
تازہ ترین