• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرداراخترمینگل حقیقی لیڈر کا کرداراداکررہے ہیں‘ شیعہ کانفرنس

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید محمد داود آغانے بی این پی کے قائد سرداراختر جان مینگل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ اختر مینگل بلوچستان کے وہ واحد لیڈر ہیں جو محکوم اورمظلوم عوام کی بات اسمبلی تک پہنچارہے ہیں جس پر شیعہ ہزارہ قوم کو اختر مینگل پر فخر ہےان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سینئر نائب صدر سید مسرت آغا، نائب صدر کربلائی محمد علی شان ،نائب صدر حاجی رمضان ،فنانس سیکرٹری ملک ندیم ،انفارمیشن سیکرٹری عاصم صمد سیکورٹی انچارج قاسم حسینی اورڈپٹی سیکرٹری انچارج علی مددبھی شریک تھے انہوں نے کہا کہ سرداراختر مینگل نے عملی طورپریہ ثابت کردیا کہ وہ فقط بلوچ عوام کے نمائندے نہیں بلکہ سب کے رہنما ہیں انہوں نے ہزارہ قوم کوسب سے پہلے ایک قوم کی حیثیت سے تسلیم کیاہے ۔
تازہ ترین