• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں امن کا انحصار امریکا پر ہے ، ہنوئی میں صدر ٹرمپ سے ان کی ملاقات کے دوران امریکا نے بداعتمادی کا مظاہرہ کیا۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ نے یہ بات روس کے شہر ولادی ووستوک میں روسی صدر پیوٹن سے پہلی ملاقات کے دوران کہی۔

کم جونگ کا کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا اور خطے میں صورتحال اب جوں کی توں ہے اور اہم مرحلے پر پہنچ چکی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ سے دوسری ملاقات میں امریکا نے پھر بداعتمادی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں صورتحال ان ملاقاتوں سے پہلے والی سطح پر واپس آسکتی ہے۔

کم جونگ نے روسی صدر کو شمالی کوریا کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

تازہ ترین