• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کاشتکاروں کو بر وقت پانی فراہم کیا جائے‘‘

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کاشتکاروں کو بروقت پانی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ آبپاشی کو سکھر بیراج کی لیفٹ بینک کینالز سے 5 سے 10 مئی تک پانی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت دریائے سندھ کے لیفٹ بینک پر چاول کی کاشت پر پابندی سے متعلق اجلاس میں وزیر زراعت اسماعیل راہو، خورشید شاہ اور وزیر آبپاشی ناصر شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کو واٹر لاگنگ سے پاک کرنا ہے اور کاشتکاروں کو دیگر منافع بخش فصلوں کی طرف مائل کرنا ہے۔

انہوں نے محکمہ آبپاشی کو ہدایت کی کہ جن علاقوں میں پیڈی مو بین کیا ہوا ہے وہاں پانی مئی کے پہلے ہفتے میں ریلیز ہونا چاہیے اور اگر پانی دیر سے دیا گیا تو لوگ چاول کی کاشتکاری پر دوبارہ چلے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ریونیو، زراعت اور محکمہ آبپاشی کو مل کر اس حوالے سے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت بھی کی۔

تازہ ترین