• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے ملک کی خدمت کی ہے، انہوں نے اسے لوٹا نہیں ہے۔

قصور میں ایک نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ طلبا ہمارے لیے دعا کریں کہ ملک کو در پیش چیلجز سے نمٹ سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کے لیے وژن کی ضرورت ہوتی ہے، ہمیں اپنی ڈائریکشن درست کرنی ہو گی۔

اسپکیر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اچھا ڈاکٹر یا انجینئر بننے کے بجائے اچھا انسان بننے کی ضرورت ہے، انسان کی جتنی بڑی سوچ ہو تی ہے وہ اتنی ہی ترقی کرتا ہے۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے یونیورسٹیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

تازہ ترین