• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال لاہور کی نرسوں کا احتجاج

لاہور کے جناح اسپتال میں الاؤنسز نہ ملنے پر ینگ نرسوں نے احتجاج کیا ہے، جس کی وجہ سے او پی ڈی میں پرچی ملنا بند ہو گئی۔

اسپتال میں نرسوں کے احتجاجاً کام چھوڑنے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جناح اسپتال کی ینگ نرسز اپنے الاؤنس نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئی ہیں، انہوں نے او پی ڈی میں کام بند کر دیا ہے، ایم ایس آفس کے سامنے نرسز کا مظاہرہ جاری ہے۔

نرسوں نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں نرسوں کو ان کا حصہ دیا جاتا رہا ہے۔

ادھر کلرکس ایسوسی ایشن نے بھی نرسوں کے مطالبے کی حمایت کر دی، وہ بھی نرسوں کے احتجاج میں شامل ہو گئے، نرسوں کے احتجاج اور کام چھوڑنے کے باعث مریض مایوس واپس لوٹ رہے ہیں۔

تازہ ترین