• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عمران نیازی سراپا آمریت ہیں، سابق ایم این اے شہاب الدین کے بیٹے کی ایم پی او کے تحت گرفتاری بدترین سیاسی انتقام ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں مزید کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں کو جیل میں ڈال کر پی ٹی آئی کی آمریت کھل کر سامنے آ گئی۔

انہوں نے کہا کہ شہاب الدین کے بیٹے جلال الدین کو ضلع بدر کرنا فسطائیت کی انتہا ہے، جلال الدین کو باجوڑ سے ہری پور ضلع بدر کرنے کا مقصد سچ چھپانا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا کہ نیازی صاحب نے سرکاری اداروں، پارلیمنٹ اور پولیس پر حملے کیے، وہ اب سیاسی مخالفین کی زباں بندی کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے سچ بولنے سے روکا نہیں جا سکتا، نیازی صاحب ایم پی او استعمال کرنے سے آپ کی نا اہلی اور نالائقی چھپ نہیں سکتی۔

مریم اورنگزیب نے سابق ایم این اے شہاب الدین کے بیٹے جلال الدین کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

تازہ ترین