ترکی میں ایک خوش قسمت راہگیر تیز رفتاربے قابو ٹرک کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مناظرترکی کے صوبے Amasya میں دیکھے گئے جب ایک بے قابو ٹرک دونوں سڑکوں کے درمیان بنی راہداری سے ٹکراتا تیزی سے گزرا اور وہاں سڑک پار کرنے کے لیے کھڑا راہگیر تیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے سے بال بال بچا۔
ٹرک ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کر رہا تھا جس کے باعث ٹرک بے قابو ہوا جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔