• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو آپ نے فلموں میں پولیس کو مجرموں کا پیچھا کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب ایسا ہی منظرامریکا میں اُس وقت دیکھنے کو ملا جب پولیس مجرم کا پیچھا کرتے دکھائی دی۔

یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دیکھے گئے جب پولیس اہلکار اپنی موبائل میں ایک کارکا پیچھا کر رہے تھے اور کئی گھنٹوں تک پیچھا کرنے کے بعد بلا آخرمجرم کو پولیس نے مجرم کو دھر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اہلکاروں نے یہ پولیس چیزایک کار میں خاتون اور مرد کے درمیان لڑائی کی اطلاع پر شروع کیا اور یوں تقریباََ تین گھنٹوں تک جاری اس مقابلے میں مجرم ایک اسٹور میں گھس گیا تاہم پولیس نے مجرم کر دھر لیا۔

پولیس کے مطابق مجرم خاتون کو یرغمال بنا کر فرار ہو رہا تھا جبکہ واقعے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔