• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پرلائٹ شو کا انعقادکیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا آغاز ہوگیا ہے ،اس دوسرے سالانہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر شہر بھر کو نہ صرف رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا گیا بلکہ اس موقع پردلچسپ لائٹ شو کا بھی انعقاد کیا گیا ۔

جس میں بیجنگ کے اولمپک ٹاور، نیشنل ایکواٹک سینٹر، بیجنگ کے نیشنل اسٹیڈیم سمیت دیگر عمارتوں پرتھری ڈی لائٹ پراجیکشن کے ذریعے ایسے دلچسپ نظارے ترتیب دیئے گئے کہ دیکھنے والے مبہوت رہ گئے اور یہ مناظر اپنے کیمروں میں قید کرنے لگے۔

واضح رہے دوسرے سالانہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں پاکستان سمیت چالیس ممالک کے رہنما، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔