• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آپ نے کئی کھلاڑیوں کو باسکٹ بال کھیلتے اور بال باسکٹ کرتے دیکھا ہوگا لیکن باسکٹ بال کے شاندار نشانے شاید ہی کبھی دیکھے ہوں۔

ہنگری کے نوجوان نے منفرد انداز میں بال باسکٹ کر کے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا ہے۔

ہنگری سے تعلق رکھنے والے Rene Cassellyنامی بائیس سالہ سرکس کے کھلاڑی نے اپنی پالتو ہاتھیوں کی مدد لی اور پھر سی سا سے اُچھل کر بال باسکٹ میں ڈالنے، ہاتھی کے سونڈ سے اُچھل کر بال باسکٹ کرنے سمیت ایسی شاندار ٹرکس پیش کیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

واضح رہے رین کے پاس پانچ ہاتھی ہیں جنہیں وہ مختلف کرتب کرنا سیکھاتا ہے جبکہ ہاتھی بھی اپنے مالک کی دیکھا دیکھی بال باسکٹ کرنے، رسی گھمانے، رسی کھینچنے جیسے دیگر کرتب خوب پیش کرتے ہیں۔