• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن طلحٰہ

 پیارے بچو! اﷲ تعالیٰ نے انسانی زندگی کے لئے غذا کو لازم قرار دیا جو ہماری جسمانی نشونما اور زندہ رہنے کے لیے ضروری ہے ۔کھاناکھانے کےبھی کچھ آداب ہوتے ہیں جو ہمارے نبی کریم ﷺ نے ہمیں بتائے ہیں ۔

کھانے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ کھانا کھانے سے پہلے دونوں ہاتھوں کو اچھی طرح دھوکر کلی کریں اور نہایت عاجزی کے ساتھ دستر خوان پر بیٹھ جائیں ۔بسم اﷲ پڑھ کر سالن نکالیں پھر دائیں ہاتھ سے روٹی کا لقمہ سالن میں لگا کر منہ میں ڈالیں ۔ لقمہ خوب چبا کر کھائیں ۔لقمہ درمیانہ لینا چاہیے ، تاکہ چبا نے میں دقت نہ ہو۔ اگر ایک پلیٹ میں دو تین آدمی مل کر کھا رہے ہوں تو اپنے سامنے سے کھانا چاہیے۔ دوسرے کے سامنے سے لقمہ نہیں اُٹھانا چاہیے ۔اگر کھانے کے دوران چھینک آجائے تو دوسری طرف منہ کر کے چھینکنا چاہیے۔ اور پانی پینا چاہیے۔ کھانا مناسب مقدار میں کھانا چاہیے ۔یعنی ضرورت سے تھوڑا کم ۔ اگر کھاتے وقت کوئی لقمہ گر جائے تو اسے صاف کر کے کھالینا چاہیے ۔کھانا پلیٹ میں نہیں بچانا چاہیے ۔ اگر انگلیوں کے ساتھ سالن وغیرہ لگا ہو تو اسے چاٹ لینا چاہیے۔ کھانا کھا کر اﷲ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور مسنون دعا پڑھنی چاہیے ۔ کھانا کھا کر ہاتھوں کو دھوکر تولیے سے صاف کرنا چاہیے ۔ پانی کھانا شروع کرنے سےپہلے پی لیں یا کھانے کے دوران پئیں آخر میں نہ پئیں۔ 

تازہ ترین