• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاذب احمد

کائنات انتہائی بڑے اجسام سے بھری ہوئی ہے۔ اگر ان اجسام کا تقابل ہم اپنے سورج اور زمین سے کریں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کائنات میں ہمارا حجم ذرہ کے برابر بھی نہیں ہے۔ خود ہماری کہکشاں ملکی وے (Milky way) میں تقریبا ۲ ارب (2,00,00,00,000) ستارے موجود ہیں۔

یو وائے اسکیوٹائی (UY Scuti) ان ہی ستاروں میں سے ایک ہے۔ لیکن یہ اپنے حجم کے لحاظ سے ایک منفرد ستارہ ہے۔ اب تک دریافت ہونے والے ستاروں میں اس کا حجم سب سے زیادہ ہے۔ یہی نہیں، یہ ستارے اپنے قسم کے تمام ستاروں سے زیادہ روشن بھی ہے۔

سورج کے حجم سے موازنہ

سورج زمین سے تقریبا بارہ لاکھ گنا بڑا ہے۔ لیکن اگر اس ستارے کا موازنہ ہم سورج سے کریں، تو سورج ہمیں حجم میں چھوٹا لگے گا۔ سورج کے مقابلے میں اس کا حجم تقریبا پانچ ارب گنا زیادہ ہے۔

ناسا نےکچھ عرصہ قبل ایک سیارہ دریافت کیا، جسے ’زمین نمبر دو‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ سیارہ بالکل زمین جیسا ہے اور کہا جا رہا ہے۔اس سیناسا کی خلائی دوربین کیلپر نے حال ہی میں سیارہ 452B دریافت کیا ہے، جسے زمین سے بے پناہ مماثلت کی وجہ سے "Earth 2.0" کا نام دیا گیا ہے۔ یہ سیارہ زمین سے 14 سو نوری سال کے فاصلے پر ہے، یعنی اگر روشنی کی رفتار سے سفر کیا جائے، تو بھی اس سیارے تک پہنچنے میں 14 سو برس درکار ہوں گے۔

چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو دوربین کی تیاری میں مصروف ہے، جس سے اس نئی دریافت کی گئی ’زمین‘ پر ممکنہ زندگی کی موجودگی کے بارے میں شواہد اکٹھے کیے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دوربین فٹ بال کے 30 میدانوں کے برابر ہو گی۔ یہ دوربین چینی صوبے گویزاؤ میں قائم کی جا رہی ہے۔ اس دوربین سے آؤٹر سپیس میں چینی مشاہدات میں اضافہ ہو جائے گا۔اس دوربین میں پانچ سو میٹر قطر کے ریفلیکٹر لگائے جا رہیں ہیں، جب کہ 4450 پینلز نصب کیے گئے ہیں۔ ہر پینل کی ایک سطح کی لمبائی 11 میٹر ہے۔

مکمل ہونے پر ’فاسٹ‘ نامی یہ دوربین دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو دوربین ہو گی۔ اس سے قبل سب سے بڑی دوربین پوئرٹوریکو کی ارکیبو آبزرویٹری ہے، جو تین سو میٹر قطر کی ہے۔ دوربین مجموعی طور پر ڈیڑھ کلومیٹر سے بھی زیادہ بڑے علاقے پر پھیلی ہوئی ہے اور اس دوربین کے گرد ایک چکر لگانے کے لیے 40 منٹ چلنا پڑتا ہے۔ فاسٹ پروجیکٹ کے مطابق اس دوربین کو تین پہاڑی چوٹیاں پر تعمیر کر کے تعمیراتی تکون بنا دی گئی۔

تازہ ترین