• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے آفیسرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کیا گیا


پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز/ سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اسلام آباد میں پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز/سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان ِ خصوصی وائس چیف آف نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل کلیم شوکت تھے۔

پاک بحریہ کے 16 کموڈورز کو ستارہ امتیاز (ملٹری ) اور 16 آفیسرز کو تمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کوکل 30 تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض بھی کیے گئےجبکہ 5 آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ 35آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور نیو ی سویلین کو چیف آف دی نیول اسٹاف مراسلہءتحسین سے بھی نوازا گیا۔

تازہ ترین