• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد منیرخود کشی کیس، نیب کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسد منیر کی مبینہ خودکشی کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے سربمہر لفافے میں تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرا دی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیرکی خودکشی کے معاملے پر ازخود نوٹس لیا تھااور چیئرمین نیب سے معاملے پر رپورٹ طلب کی تھی۔

اسد منیرنے 15 مارچ کو اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ میں مبینہ طور پر خودکشی کی تھی، خودکشی کے بعد اسد منیر کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کو لکھا گیا خط منظر عام پرآیا تھا۔

تازہ ترین